Home Latest News Urdu واپڈا، جی ای ایچ سی اور پاور چائینہ کے مابین داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں 5۔52 ارب روپے کی لاگت کے جوائنٹ وینچر پر اتفاق۔۔۔۔
Latest News Urdu - November 26, 2019

واپڈا، جی ای ایچ سی اور پاور چائینہ کے مابین داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں 5۔52 ارب روپے کی لاگت کے جوائنٹ وینچر پر اتفاق۔۔۔۔

واٹر اینڈ پاور اتھارٹی(واپڈا) نے جنرل الیکٹرک ہائیڈرو چائینہ (جی ای ایچ سی) اور پاور چائینہ ژونگ نان انجینئرنگ کارپوریشن کے ساتھ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ(سٹیج ون) کی الیکٹرو میکینیکل ورک کیلئے 5۔52 ارب روپے کی لاگت کے مشترکہ سرگرمی معاہدے پر دستخط کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے جنرل منیجر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر انوار الحق اور جی ای ایچ سی کے ڈپٹی جنرل منیجر آئجی شی نے مشترکہ سرگرمی کے معاہدے پر دستخط کیا۔اس موقع پر فرانسیسی سفیر، امریکی سفارت کار، چینی عہدیداران کے علاوہ واٹر سیکریٹری اور چیئرمین واپڈا بھی موجود تھے۔اس معاہدے کے تحت چینی کمپنیاں ڈیزائن، 6 فرانسس ٹربائنز کی رسد اور تنصیب،جرنیٹرز اورمین ٹرانسفرمرز اورسٹیشن سروس سوئچ گیئرز کی فراہمی کے علاوہ متعلقہ تمام سازوسامان کی فراہمی کی ذمہ دار ہونگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف