Home Latest News Urdu وزیراعظم آج دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے۔
Latest News Urdu - July 15, 2020

وزیراعظم آج دیامر بھاشا ڈیم کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیں گے۔

.

وزیر اعظم پاکستان عمران خان دیامر بھاشا ڈیم کے میگا پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے آج دیامر کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا ہے کہ اس منصوبے سے سٹیل ، سیمنٹ اور تعمیراتی صنعت کو فروغ ملنے کے علاوہ 4500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی جبکہ 16000 ملازمت کے مواقع بھی پیدا ہوں گی۔ واضح رہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کا معاہدہ پاور چائینہ اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کے سپرد کیاگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔