Home Latest News Urdu وزیراعظم انوارالحق کاکڑبیجنگ پہنچ گئے،بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے
Latest News Urdu - October 16, 2023

وزیراعظم انوارالحق کاکڑبیجنگ پہنچ گئے،بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

.

وزیراعظم انوارالحق کاکڑ چین پہنچے ہیں جہاں وہ بین الاقوامی تعاون کیلئے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریںگے جو کل بیجنگ میں شروع ہورہا ہے ۔ چین کے سائنس وٹیکنالوجی کے وزیر وانگ زیگانگ پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ اور چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں ۔کابینہ ‘ وزراء اور اعلی سرکاری حکام سمیت اعلی سطح کا ایک وفد ان کے ہمراہ ہے ۔ وزیراعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریںگے اور کل کھلی عالمی معیشت میںروابط کے موضوع پر اعلی سطح کے فورم سے خطاب کریںگے ۔ وزیراعظم صدر شی جن پنگ ‘ وزیراعظم لی چیانگ اور کیمونسٹ پارٹی کے سیاسی دفتر کی قائمہ کمیٹی کے رکن لی شی سے دوطرفہ ملاقاتیں کریںگے ۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں خصوصاً دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی واقتصادی تعاون مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال ہوگا وہ علاقائی اور عالمی سطح پر اہم پیش رفت پرغور کریںگے۔وزیراعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شریک ملکوں کے رہنمائوں سے بھی ملاقات کریںگے ۔ وہ ممتاز چینی تاجروں سے ملاقات کریںگے اور پاکستان اور چین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری تعلقات مستحکم کرنے کی نئی راہیں تلاش کرنے کیلئے چین پاکستان اقتصاری راہداری پر سوال وجواب کی گول میز نشست کی صدارت کریںگے ۔پاکستان اورچین کے ہمسایہ علاقوں کے درمیان علاقائی رابطے ‘ تجارت‘ سرمایہ کاری اور عوام کی سطح پر رابطوں کو مستحکم بنانے کیلئے وزیراعظم چین کے خودمختار علاقے سنکیانگ یوغور میں اورمچی کا دو روزہ دورہ کریںگے۔

Comments Off on وزیراعظم انوارالحق کاکڑبیجنگ پہنچ گئے،بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…