وزیراعظم شہبازشریف نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔
.
وزیراعظم محمد شہباز شریف گوادر کے ایک روزہ دورے پر اسلام آباد سے روانہ ہو گئے۔ اس دورے کے دوران وزیراعظم گوادر میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ ان منصوبوں میں 102 کلومیٹر بسیمہ-خضدار روڈ، 55 کلومیٹر آواران-جھلجاو روڈ، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور 132 پنجگور-ناگ-بسیمہ-نال ٹرانسمیشن لائن نمایاں ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف گوادر کے مستحق ماہی گیروں میں امدادی چیک تقسیم کریں گے۔ وزیراعظم گوادر یونیورسٹی کے ہونہار طلباء میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کریں گے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…