وزیراعظم شہبازشریف نے سی پیک پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔
.
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری اور دیگر چینی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اس اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں بالخصوص مین لائن ون (ایم ایل-ون)، کراچی سرکلر ریلوے، قراقرم ہائی وے اور دیگر منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ میٹنگ میں 10 ہزار میگاواٹ کے سولر پاور پراجیکٹ اور ہائیڈرو پاور پراجیکٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار بڑھانے اور پچھلے چار سالوں سے تعطل کے شکار منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…