وزیراعظم شہبازشریف کا راشکئی اسپیشل اکنامک زون کا دورہ
.
وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کے راشکئی اسپیشل اکنامک زون کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چینی سفارت خانے کی چارج ڈی افیئرز پانگ چنکسو، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات ڈاکٹر احسن اقبال اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ کے پی-ای زیڈ ڈی ایم سی اور سی آر بی سی کے عملے نے وزیر اعظم کو راشکئی اسپیشل اکنامک زون کے بارے میں بریفنگ دی جس میں ترقیاتی سرگرمیوں، زون کو فروغ دینے کے لیے استعمال کی جانے والی مارکیٹنگ کی حکمت عملی، زون میں موجودہ اور نئی فرموں اور زون سے متعلق مسائل کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی گئی۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …