وزیراعظم شہباز شریف اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، علاقائی امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے سرکاری دورہ چین کے دوران بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور چین کے درمیان آہنی اور ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت اجلاس کے کامیاب انعقاد اور فسطائیت مخالف جنگ کی 80ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ چین کی کامیابیاں پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہیں اور پاکستان اس ترقی کے سفر میں چین کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ شہباز شریف نے چین کی جانب سے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا مرکزی منصوبہ ہے اور اس کے دوسرے مرحلے میں شامل پانچ نئی راہداریوں سے دونوں ممالک کو مشترکہ مستقبل کی تعمیر میں مدد ملے گی۔ وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کے گلوبل گورننس، ڈویلپمنٹ، سیکیورٹی اور سولائزیشن انیشیئیٹوز کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ اقدامات عالمی امن، استحکام اور ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔ صدر شی نے اس موقع پر کہا کہ چین سی پیک کے دوسرے مرحلے سمیت پاکستان کی اقتصادی ترقی کے تمام اہم شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔ دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات کو منفرد اور بے مثال قرار دیا اور علاقائی و عالمی امور پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے صدر شی کو پاک چین دوستی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر اگلے سال پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






