وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر آج چین روانہ ہوں گے۔
.
وزیر اعظم شہباز شریف عوامی جمہوریہ چین کی سٹیٹ کونسل کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کی دعوت پر آج چین کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیر اعظم چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی تاریخی 20 ویں قومی کانگریس کے بعد چین کا دورہ کرنے والے پہلے رہنماؤں میں شامل ہوں گے جس میں شی جن پنگ کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا تھا۔اس دورے میں اعلیٰ سطح کا وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا۔ اپنے قیام کے دوران وزیراعظم صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔ دونوں فریق آل ویدر اسٹریٹجک تعاون پارٹنرشپ کا جائزہ لیں گے اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …