وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ
.
وزیر اعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے۔ وزیراعظم صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور وزیراعظم لی کی چیانگ سے وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے۔ دونوں فریق آل ویدر اسٹریٹجک تعاون پارٹنرشپ کا جائزہ لیں گے اور علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ رواں سال اپریل میں اقتدار سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا چین کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ ان کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان مسلسل قیادت کی سطح کے تبادلوں کے تسلسل کی نمائندگی کرتا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…