Home Latest News Urdu وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس میں عالمی رہنمائوں کے ساتھ شریک۔

وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس میں عالمی رہنمائوں کے ساتھ شریک۔

وزیراعظم شہباز شریف چین کے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے پچیس ویں اجلاس میں عالمی رہنمائوں کے ساتھ شریک ہیں۔ وزیراعظم کے تیانجن میں می جیانگ کنونشن سنٹر پہنچنے پر چین کے صدر شی جن پنگ نے اُن کا استقبال کیا۔ بعد میں شریک رہنمائوں نے سربراہ اجلاس میں شرکت سے پہلے فیملی تصاویر بنوائیں۔ وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او اور ایس سی او پلس کے اجلاس سے خطاب کے علاوہ مختلف ملکوں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے۔ بعد میں وزیراعظم بیجنگ روانہ ہوئے جہاں وہ چین کے یوم فتح کی تقریبات میں شرکت کریں گے

Comments Off on وزیراعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس میں عالمی رہنمائوں کے ساتھ شریک۔

Check Also

پاکستان چین فارماسیوٹیکل اینڈ ہیلتھ کیئر بی ٹو بی انویسٹمنٹ کانفرنس اختتام پذیر، 1.492 ارب ڈالر مالیت کے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط