Home Latest News Urdu وزیراعظم شہباز شریف کا چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان میں چینی شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی
Latest News Urdu - May 16, 2022

وزیراعظم شہباز شریف کا چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان میں چینی شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے چینی ہم منصب سے کہا ہے کہ پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ جامعہ کراچی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے تقریباً دو ہفتے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان تفصیلی ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کے سب سے بڑے شہر میں ہونے والے خوفناک سانحے پر تبادلہ خیال کیا گیا اورشہباز شریف نے چینی حکومت اور عوام سے دلی تعزیت کے ساتھ ساتھ متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقتصادی منصوبوں اور اداروں پر کام کرنے والے تمام چینی باشندوں کے تحفظ پاکستان کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیر اعظم لی کی چیانگ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کو مضبوط بنانے کے لیے چین کے عزم کا یقین دلایا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران اربوں ڈالر کے سی پیک منصوبے کے تحت جاری اور نئے منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے اپنی حکومت کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

Comments Off on وزیراعظم شہباز شریف کا چینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ،پاکستان میں چینی شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …