Home Latest News Urdu وزیراعظم شہباز شریف کا ہواوے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزیدوسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا

وزیراعظم شہباز شریف کا ہواوے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزیدوسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا

.

وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کیلئے جدید مجموعی اورپائیدار ڈیجیٹل ٹرانسفارمشن کی جانب پیش قدمی کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔ انہوں نے شینزن میں ہواوے ٹیکنالوجیز کارپوریشن ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران اس عزم کا اظہار کیا ۔ جدید ترین ٹیکنالوجیز کوسراہتے ہوئے انہوں نے ہواوے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کو تودیع دینے کی دعوت دی ۔ ہیڈ کوارٹرز میں ان کی آمد پر ہواوے چیئرمین لیان ہوا نے وزیراعظم اوران کے وفد کا استقبال کیا وزیراعظم نے ہواوے کے نمائشی مرکز کا دورہ بھی کیا اورکمپنی کے آپریشنز میں جدت کوسراہا ۔ بعد ازاں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہواوے کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوئے۔ فریم ورک معاہدے کے تحت ہواوے مصنوعی ذہانت سمیت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں دولاکھ پاکستانی نوجوانوں کو مفت تربیت فراہم کریگا۔

Comments Off on وزیراعظم شہباز شریف کا ہواوے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری کو مزیدوسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …