وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سی پیک کےدس سال کی تکمیل پر چین اور پاکستان کو مبارکبادپیش۔
.
وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کےدس سال مکمل ہونے پر چین اور پاکستان کو مبارکباد دی اور کہا ہے سی پیک شی جن پنگ اور نوازشریف کے ترقی سب کیلئےوژن کا شاندار نمونہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سی پیک کے 10 سال مکمل ہونے پر چین اور پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے پیغام میں کہا کہ چین اورپاکستان آئرن برادرز ہیں،سی پیک بااعتمادسٹرٹیجک کوآپریٹوپارٹنرشپ کانیا باب ہے،سی پیک شی جن پنگ اور نوازشریف کے ترقی سب کیلئےوژن کاشاندار نمونہ ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈروڈمنصوبہ شی جن پنگ کی امن،دوستی، معاشی شراکت داری کی سوچ کامظہرہے، سی پیک صدرشی جن پنگ کاپاکستان کےعوام کے لئے تحفہ ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ افسوس 4سال سی پیک کی راہ میں رکاوٹ آئی، چین جیسے عظیم دوست پر بے بنیاد الزامات عائد ہوئے، سی پیک کے دشمن خطے میں ترقی،امن، خوش حالی کے دشمن ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ ہمارے عوام کو غربت سے نجات ملے۔
مریم نواز سے چینی کمپنیوں کے نمائندوں کی ملاقات، پنجاب میں 700 ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے وفد نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی اور پنج…