Home Latest News Urdu وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین نورینکو کو پاکستان میں مواصلات کے منصوبوں خصوصاً کراچی سرکلر ریلوے میں سرمایہ کاری کی دعوت۔

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین نورینکو کو پاکستان میں مواصلات کے منصوبوں خصوصاً کراچی سرکلر ریلوے میں سرمایہ کاری کی دعوت۔

.

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے چائنا ناردرن انڈسٹری کارپوریشن (نورینکو) کے چیئرمین نے ملاقات کی۔تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ چیئرمین نورینکو نے محمد شہباز شریف کے بطور وزیر اعلیٰ پنجاب ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے اور پاکستان اور پنجاب سپیڈ کا خصوصی ذکرکیا۔چیئرمین نورینکو نے وزیراعظم کی زیر نگرانی منصوبوں کی رفتار اور معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سرپرستی میں لاہور اورنج ٹرین میٹرو کا منصوبہ بر وقت تیار ہوا۔وزیراعظم نے چیئرمین نورینکو کو پاکستان میں مواصلات کے منصوبوں خصوصاً کراچی سرکلر ریلوے میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کے لئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں،اس حوالے سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل حکومت کا ایک اہم اقدام ہے

Comments Off on وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین نورینکو کو پاکستان میں مواصلات کے منصوبوں خصوصاً کراچی سرکلر ریلوے میں سرمایہ کاری کی دعوت۔

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…