Home Latest News Urdu وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چینی کمپنیوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کی ہدایات جاری۔
Latest News Urdu - May 28, 2022

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چینی کمپنیوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کی ہدایات جاری۔

.

وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام پر زور دیا ہے کہ وہ پاک چین تعاون پر مبنی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں۔ انہوں نے لاہور میں سرمایہ کاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کو درپیش چیلنجز پر ترجیحی بنیادوں پر قابو پانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کہ پاکستان میں کام کرنے والی تمام چینی فرموں کی سیکیورٹی کو بہتر بنایا جائے۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اجلاس کو پاک چین کثیر الجہتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے دیگر ممکنہ مواقعوں پر بریفنگ دی۔

Comments Off on وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چینی کمپنیوں کو درپیش مسائل کے فوری حل کی ہدایات جاری۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…