Home Latest News Urdu وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات، سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Latest News Urdu - September 16, 2022

وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات، سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

.

سمرقند کے فورملر مجموسی کمپلیکس میں چینی صدر شی جن پنگ نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ صدر شی جن پنگ نے اس موقع پر کہا کہ چین اور پاکستان مشترکہ مستقبل کے حامل قریبی پڑوسی ہیں جو پہاڑوں اور دریاؤں کے راستوں سے جڑے ہوئے ہیں جبکہ دونوں اقوام ہمیشہ سے ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منظر نامے میں حالات چاہے کسی بھی رخ اختیار کریں چین اور پاکستان ایک دوسرے کے قابل اعتماد اسٹریٹجک پارٹنر ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی بھرپور حمایت جاری رکھنی چاہیے اور اپنی ترقیاتی پالیسیوں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانا چاہیے اور سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب کے دوران چین کی فوری امداد پر شکریہ ادا کیا کیونکہ پاکستان شدید سیلاب سے نبرد آزما ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ صدر شی جن پنگ ایک وژنری رہنما ہیں جنہوں نے چین کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور علاقے اور دنیا بھر میں امن اور ترقی کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 20ویں قومی کانگریس کی مکمل کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

Comments Off on وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات، سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …