وزیراعظم شہباز شریف یکم نومبر سے چین کا دو روزہ دورہ کریں گے
.
وزیر اعظم شہباز شریف یکم نومبر 2022 کو دو روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عوامی جمہوریہ چین کی سٹیٹ کونسل کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سمیت ایک اعلیٰ سطح کا وفد یکم نومبر کو وزیراعظم کے دورے کے دوران ان کے ہمراہ ہوگا۔ مزید برآں، پاکستانی وزیراعظم چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے جس میں دوطرفہ تعاون سے متعلق امور اور علاقائی اور عالمی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اعلیٰ سطح کا وفد پاک چین دیرپا دوستی کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف شعبوں میں متعدد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی کرے گا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…