Home Latest News Urdu وزیراعظم عمران خان علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا اِسی ماہ افتتاح کریں گے۔۔۔
Latest News Urdu - December 7, 2019

وزیراعظم عمران خان علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا اِسی ماہ افتتاح کریں گے۔۔۔

فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی(ایف آئی ای ڈی ایم سی)کے چیئرمین محمد کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان دسمبر کے ماہ کے آخر میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی(ایم-3) کا افتتاح کریں گے۔تفصیلات کے مطابق حکومتِ پاکستان کی تجارت کے فروغ اور سرمایہ کاروں کوفراہم کیے گئے سازگار ماحول کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ ان اقدامات کے سبب بین القوامی سرمایہ کاروں کا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے اعتماد بحال ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم-3خصوصی اقتصادی علاقے میں کئی پراجیکٹس پر 357ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔اس کے علاوہ فیصل آباد انڈسٹریل سٹی کے مین روڑ،داخلی گیٹ اور باؤنڈری اگلے چھ ماہ میں تعمیر مکمل ہو جائے گی۔ان کامزید کہنا تھا کہ ایف آئی ڈی ایم سی کی بدولت 250,000 روزگار کے مواقع پیدا ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …