Home Latest News Urdu وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کے حوالے سے مغربی تنقید کو مسترد کر دیا۔
Latest News Urdu - February 11, 2022

وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کے حوالے سے مغربی تنقید کو مسترد کر دیا۔

.

چائنا انسٹیٹیوٹ آف فوڈان یونیورسٹی کی ایڈوائزری کمیٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ایرک لی کو دیئے گئےانٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے سی پیک اور گوادر بندرگاہ پر مغربی ممالک کے شکوک و شبہات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ منصوبے علاقائی ترقی کے بہترین مواقع ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ یہ منصوبے نہ صرف پاکستان اور چین بلکہ پورے خطے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ افغانستان پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا نے افغانوں کی تاریخ سے سبق نہیں سیکھا جبکہ افغانستان کی موجودہ صورتحال انسانی بحران کا باعث بن سکتی ہے۔

Comments Off on وزیراعظم عمران خان نے سی پیک کے حوالے سے مغربی تنقید کو مسترد کر دیا۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…