وزیراعظم عمران خان کی جانب سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے احکامات جاری۔
.
سی پیک منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےوزیراعظم عمران خان نے منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔تفصیلات کےمطابق انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا بااعتماد اور آزمودہ دوست ہے اور ملک کے لیے زیادہ سے زیادہ فوائد کے حصول کے لیے طویل مدتی پالیسیاں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس اجلاس میں وفاقی وزراء اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے بھی شرکت کی۔واضح رہے کہ اس اجلاس کا آغازخالد منصور کی جانب سےسی پیک منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ کے ساتھ ہوا۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …