Home Latest News Urdu وزیراعظم عمران خان کی چینی سفیر سے خصوصی ملاقات، سی پیک منصوبہ کو مثبت تبدیلی کا اہم محرک قرار دیتے ہوئے خراجِ تحسین۔
Latest News Urdu - November 12, 2020

وزیراعظم عمران خان کی چینی سفیر سے خصوصی ملاقات، سی پیک منصوبہ کو مثبت تبدیلی کا اہم محرک قرار دیتے ہوئے خراجِ تحسین۔

.

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں تعینات نئےچینی سفیر سے خصوصی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور افہام و تفہیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے اس دوران سی پیک کے ساتھ پاکستان کی مکمل وابستگی کا اظہار کیا اور اس منصوبے کو پاکستان کے سماجی و اقتصادی منظرنامے میں تبدیلی کا اہم محرک قرار دیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نے ملک میں صنعتی ترقی کو فروغ دینے کے لئے سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ چینی سفیر نے وزیر اعظم کی حمایت پر ان کاشکریہ ادا کیا اور چین کے پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں مکمل تعاون کے عزم کی یقین دہانی کرائی۔

Comments Off on وزیراعظم عمران خان کی چینی سفیر سے خصوصی ملاقات، سی پیک منصوبہ کو مثبت تبدیلی کا اہم محرک قرار دیتے ہوئے خراجِ تحسین۔

Check Also

پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا

اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…