وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے گریٹ ہال میں دیے گئے ظہرانے میں شرکت۔
.
وزیراعظم عمران خان نےچینی صدر شی جن پنگ اورچینی خاتون اول مسز پینگ لی یوآن کی جانب سے غیر ملکی رہنماؤں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں شرکت کے لیے گریٹ ہال آف پیپل بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان چار روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کل بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ وہ آج شام بیجنگ میں چینی وزیراعظم، ازبکستان کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…