وزیراعظم عمران نےسرمایہ کاری بورڑ کے چئیرمین زبیر گیلانی کو فوکل پرسن برائےخصوصی اقتصادی زونزمقرر کردیا۔۔۔
وزیر اعظم عمران خان نے ایک اعلٰی سطحی اجلاس میں سرمایہ کاری بورڑ کے چئیرمین زبیر گیلانی کو سی پیک منصوبہ کے خصوصی اقتصادی زونز کا فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔اس فیصلے کے بعدچئیرمین سرمایہ کاری بورڑ زبیر گیلانی وفاق کے علاوہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مشاورت اور تعاون کے ذریعے سی پیک منصوبہ کےخصوصی اقتصادی زونز کو فعال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔اس کے علاوہ اس اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے سپیشل اکنامک زونز کی معیشت پر پڑنے والے اثرات اور روزگار کے نئےپیدا ہونے والے مواقعوں کا جائزہ لیااور بی او ائی کے چئیرمین زبیر گیلانی کو خصوصی اقتصازی زونز میں صنعتوں کو تمام سہولیات بہم پہنچانے کے لئے درکار وقت کےحوالےسے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…