Home Latest News Urdu وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا،عطا تارڑ

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا،عطا تارڑ

.

وزیراعظم شہباز شریف کے تاریخی دورہ چین کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری ہماری لائف لائن ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چینی قیادت کے ساتھ ہر اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کراچی سرکلر ریلوے کا ذکر کیا، چینی قیادت نے بھی کراچی سرکلر ریلوے کو اچھے پیرائے میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے چین میں 32 بی ٹو بی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

Comments Off on وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ چین انتہائی کامیاب رہا،عطا تارڑ

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …