Home Latest News Urdu وزیراعظم پاکستان اور چینی ہم منصب نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا۔
Latest News Urdu - February 6, 2022

وزیراعظم پاکستان اور چینی ہم منصب نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا۔

.

بیجنگ میں وزیراعظم عمران خان اور چینی ہم منصب لی کی چیانگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ مقاصد اور علاقائی روابط کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں، سی پیک کے مستقبل میں پیش رفت اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور کا جائزہ لیا۔ دونوں فریقین نے کثیر جہتی سٹریٹجک تعاون پر مبنی تعلقات کو آگے بڑھانے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی پاک چین کمیونٹی کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔سی پیک کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئےوزیر اعظم نے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے، توانائی، سماجی و اقتصادی ترقی اور لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے میں منصوبے کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان صنعت، تجارت، صحت، ڈیجیٹل اور گرین کوریڈورز کے ذریعے سی پیک کی اعلیٰ معیاری ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے ہم منصب کو سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز اور اسپیشل ٹیکنالوجی زونز میں چینی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے پالیسی رہنمائی اور معاونت فراہم کرنے اور چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لیے پاکستانی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور انہوں نے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے انعقاد پر چینی ہم منصب کو مبارکباد بھی دی۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی کامیاب تقریبات نے دوطرفہ دوستی کو ایک نئی جہت سے روشناس کیا ہے۔ انہوں نے کووڈ-19 سے نمٹنے میں پاکستان کی حمایت پر چینی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments Off on وزیراعظم پاکستان اور چینی ہم منصب نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …