وزیراعظم پاکستان ہزارہ موٹروے کے شاہ مقصود تا مانسہرہ کے حصے کا افتتاح 18 نومبر کو کریں گے۔۔۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان ہزارہ موٹروے کے شاہ مقصود تا مانسہرہ کے حصے کا افتتاح 18نومبر 2019 کو کریں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چئیرمین ،قومی اسمبلی کے ممبر علی خان اور کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نےاس افتتاحی تقریب میں وزیراعظم عمران خان کی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئےموسمی صورتحال کے باعث تقریب کی 15 نومبر سے 18نومبر تک موخر ہونے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ہے۔واضح رہے کہ ہزارہ موٹروے کے برہان تا شاہ مقصود کے حصے کا افتتاح 27 دسمبر 2017 کو کیا جا چکا ہے۔اسی طرح 118 کلو میٹر پر مشتمل حویلیاں-تھاکوٹ موٹروے کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن پر کام کی پیش رفت جاری ہے۔امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ہزارہ اور تھاکوٹ کےحصوں کو ملانے والی اس موٹروے کی تکمیل فروی 2020 تک مکمل ہوگی۔