وزیراعظم کا دورہ چین سی پیک پیش رفت میں تیزی کا موجب بنے گا،فواد چوہدری۔
.
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت پُر امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے سی پیک منصوبے کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے مزیدکہا کہ چینی قیادت کے ساتھ بات چیت کے لیے 21 مختلف شعبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم کے دورے کے دوران جن شعبوں پر گفت و شنید کی جائے گی ان کا تعلق سی پیک کے تحت بنائے گئے خصوصی اقتصادی زونز، تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور بڑے پیمانے پر چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی سے ہے۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






