Home Latest News Urdu وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے سی پیک امور نے سی پیک کے خلاف امریکی سازشوں کو مسترد کر دیا۔
Latest News Urdu - January 14, 2022

وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے سی پیک امور نے سی پیک کے خلاف امریکی سازشوں کو مسترد کر دیا۔

.

نٹ شیل گروپ کی جانب سے مارٹن ڈاؤ گروپ کے تعاون سے منعقدہ “دی فیوچر سمٹ” کے دوسرے روز خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں پہلے ہی 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہو چکی ہےجبکہ سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبوں نے نیشنل گرڈ میں 5,300 میگاواٹ کا اضافہ کیا ہے اور مزید 3,500 میگاواٹ بھی نیشنل گرڈ میں شامل ہوجائے گی۔ انہوں نے امریکی پروپیگنڈہ خصوصاً سی پیک کو پاکستان کے لیے قرض کا جال قرار دینے کی سختی سے مذمت کی اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان کو بڑے منصوبوں کے لیے اوسطاً دو فیصد سے بھی کم لاگت پر قرضے ملے جو یا شرح سود کم ہے یا اس کے مساوی ہے جو پاکستان کو یورپ، امریکہ یا ورلڈ بینک سے ملتا ہے۔

Comments Off on وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے سی پیک امور نے سی پیک کے خلاف امریکی سازشوں کو مسترد کر دیا۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …