Home Latest News Urdu وزیراعلٰی بلوچستان نے صوبے کے بارہ مختلف اضلاع میں تعلیمی اداروں، پبلک لائبریریز اور مراکز صحت میں سولرائزیشن اور کمپیوٹر لیب کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔
Latest News Urdu - February 7, 2024

وزیراعلٰی بلوچستان نے صوبے کے بارہ مختلف اضلاع میں تعلیمی اداروں، پبلک لائبریریز اور مراکز صحت میں سولرائزیشن اور کمپیوٹر لیب کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔

Enter Your Summary here.

عوامی جمہوریہ چین کے تعاون سے صوبہ بلوچستان کے بارہ مختلف اضلاع میں تعلیمی اداروں، پبلک لائبریریز، اور مراکز صحت میں سولرائزیشن اور کمپیوٹر لیب کے منصوبے مکمل کر لئے گئے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے دوست ملک چین کے تعاون سے مکمل کئے گئے ان منصوبوں کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب میں نگراں وزیر داخلہ میر زبیر خان جمالی, چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، پرنسیپل سیکرٹری ٹو چیف منسٹر راشد رزاق خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم، فرینڈز آف چائنا فورم کے چئیرمین بایزید خان کاسی اور حکومت بلوچستان کے دیگر اعلٰی حکام نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلٰی بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ جمہوریہ چین کے تعاون سے صوبے کے مختلف علاقوں میں شمسی توانائی اور کمپیوٹر لیب کے مکمل کئے گئے منصوبے عوامی بہبود میں معاون ثابت ہوں گے پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور ہمسائیگی کا بہترین رشتہ قائم ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہوررہا ہے پاکستان اور چین نہایت قریبی، سیاسی، معاشرتی، معاشی تعلقات کی بنا پر دنیا بھر میں دوست ممالک کے طور جانے اور پہچانے جاتے ہیں یہ تعلقات پچھلی سات دہائیوں پر محیط ہیں۔

Comments Off on وزیراعلٰی بلوچستان نے صوبے کے بارہ مختلف اضلاع میں تعلیمی اداروں، پبلک لائبریریز اور مراکز صحت میں سولرائزیشن اور کمپیوٹر لیب کے منصوبوں کا افتتاح کیا۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…