وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کی جانب سے دارابان اقتصادی زون کو سی پیک میں شامل کرنے کی تجویز پیش۔
.
وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں تین سالہ صنعتی روڈ میپ سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے 3125 ایکڑ دارابان اقتصادی زون کو سی پیک میں شامل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا گیا کہ یہ زون صوبے کا سب سے بڑا معاشی زون ہوگا اور اس کی تعمیر کے لئے پہلے ہی بین الاقوامی ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں تقریبا چار سو صنعتی یونٹوں کی میزبانی ہوگی۔ اس کے علاوہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس میں 56 ارب کی سرمایہ کاری اور 50 لاکھ سے زیادہ براہ راست اور بالواسطہ ملازمت کے مواقع میسر آئیں گے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …