Home Latest News Urdu وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات، اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی
Latest News Urdu - January 5, 2026

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات، اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے ہمراہ پاک چین وز ر ائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی۔ مذاکرات میں پاک چین تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا گیا جبکہ علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط کے فروغ پر تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کا اہم ستون ہے اور اس سے خطے میں ترقی کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔اسحاق ڈار اور وانگ یی نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پاک چین دوستی خطے کے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اور کثیر الجہتی فورمز پر قریبی رابطہ اور ہم آہنگی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔مذاکرات میں پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر انہیں شایانِ شان ا و ر یادگار انداز میں منانے کا بھی فیصلہ کیا گیا،

Comments Off on وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات، اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کی

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…