وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پر چین روانہ۔
.
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کی خصوصی دعوت پر دو روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے ہیں۔ اپنی روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا ہے کہ دونوں فریق باہمی اور اسٹریٹجک تعلقات خاص طور پر سی پیک اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ سے جاری سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ کے ساتھ دیگر اعلٰی عہدیداروں بھی موجود ہوں گے اور وہ پاک چین سدا بہار حکمت عملی پر مبنی شراکت داری کو مزید تقویت دینے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ مزید برآں اس بیان میں پاک چین تعلقات کو بے مثال اورباہمی اعتماد کا حامل قرار دیا گیا ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …