وزیرمنصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت سی پیک فیز 2 اور 13ویں جوائنٹ کو آپریشن کمیٹی سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد۔
.
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات و اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چینی افراد کی سکیورٹی اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،کوشش کریں کہ معدنیات کوریڈور کا معاہدہ اس جے سی سی میں طے پا جائے،ایم ایل ون کی بروقت شروعات کے لیے باقاعدہ ٹائم لائن کا تعین کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی زیر صدارت سی پیک فیز 2 اور 13ویں جوائنٹ کو آپریشن کمیٹی کے جائزہ اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی اویس منظور سمرا، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، مختلف وزارتوں کے اعلی حکام اور وفاقی و صوبائی وزارتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اس ہفتے آن لائن منعقد ہونے والی جے سی سی کی تیاریوں پر وزارتوں کے اعلی حکام کو تفصیل سے بریف کیا گیا۔ اجلاس میں مواصلات، سکیورٹی، انفراسٹرکچر، توانائی و اقتصادی ترقی اور زراعت کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی ۔ اجلاس میں احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے چینی افراد کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ہر طرح کا لائحہ عمل تیار کر لیا ہے۔ چینی افراد کی سکیورٹی اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ کوشش کریں کہ معدنیات کوریڈور کا معاہدہ اس جے سی سی میں طے پا جائے۔ ایم ایل ون کے لیے بڈنگ کا عمل شروع کیا جائے، ایم ایل ون کی بروقت شروعات کے لیے باقاعدہ ٹائم لائن کا تعین کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ معدنیات کے سب ورکنگ گروپس کی جلد از جلد چینی حکام سے میٹنگ کروائی جائے۔اسی میں معدنیاتی راہداری کے منصوبوں کو زیر بحث لایا جائے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…