وزیرمنصوبہ بندی کی جانب سے چینی کمپنیوں کو سی پیک منصوبوں میں تیزی لانے کے لیے حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دہانی۔
.
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے چائنیز پیپلز ایسوسی ایشن فار فرینڈشپ ود فارن کنٹریز کے چھ افراد پر مشتمل وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت اس کے صدر لِن سونگ ٹیان کر رہے تھے۔ وزیر مںصوبہ بندی نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے اور موجودہ حکومت وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں، جو حال ہی میں چین کے دورے سے واپس آئے ہیں، نے سی پیک کو بحال کیا ہے۔ احسن اقبال نے وفد کو بتایا کہ جب سے نئی حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے سی پیک کو دوبارہ زندہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی صدر نے حالیہ دورے کے دوران سی پیک منصوبوں کی بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور تعاون برقرار رکھنے کا عہد کیا۔ وزیر منصوبہ بندی نے سی پیک منصوبوں میں تیزی لانے کے لیےپاکستان میں چینیوں کو ہر سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…