وزیرِ اعظم شہباز شریف آج راشکئی خصوصی اقتصادی زون کا کا افتتاح کریں گے
.
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج راشکئی کا دورہ کریں گے اور خصوصی اقتصادی زون کے فیز ون کا افتتاح کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق راشکئی سپیشل اکنامک زون چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا منصوبہ ہے جو 70 ہزار سے زیادہ بلا واسطہ اور اڑھائی لاکھ سےزیادہ بالواسطہ روزگار کے مواقع پیدا کرے گا ۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کے ملک میں صنعتی ترقی کے وژن کے عین مطابق راشکئی سپیشل اکنامک زون کی تعمیر پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیا گیا اور اس کا فیز ون مکمل کیا گیا۔وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…