وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی چینی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت۔
.
وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت مختلف وزارتوں، سرکاری انتظامیہ او ر سرکاری اداروں کے تحت پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے یہ بات بیجنگ میں Minmetalsکے چیئرمینWang Zuliang اور Metallurgical Corporation of China کے چیئرمین Chen Jianuangسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پاکستان میں کان کنی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے چین کی کمپنیوں کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کے بارے میں بتایا۔ چین کی دونوں کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…