وزیر اعظم عمران خان سی پیک منصوبہ کے علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا آج سنگِ بنیاد رکھیں گے۔۔۔۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج سی پیک منصوبہ کے خصوصی اقتصادی علاقہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ تفصیلات کے مطابق 4,000 ایکڑ پر محیط ایم-3خصوصی اقتصادی علاقہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں واقع ہے۔ایک اندازے کے مطابق علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ میں کئی منصوبوں پر 357ملین روپے کی لاگت کی مقامی و بین الاقومی سرمایہ کاری کرنے کی امید دلائی گی ہے۔خیال رہے کہ علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی(ایف آئی ای ڈی ایم سی) کے چیئرمین میاں کاشف محمود نے کہا ہے کہ ایف آئی ای ڈی ایم سی صوبہ پنجاب میں 250,000 روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا رہی ہے۔اس کے علاوہ پاکستان کی اہم ترجیحات میں شامل تین خصوصی اقتصادی علاقوں میں فیصل آباد کا ایم-3 اولین خصوصی اقتصادی علاقہ ہے جس کا 2020ء کے اوائل میں سنگِ بنیاد رکھا جارہا ہے۔