وزیر اعظم عمران خان سےچائینہ پاور حب جنریشن کے سی ای او ژاؤ یونگ گانگ کی ملاقات۔۔۔وزیر اعظم کی جانب سے کمپنی کو بلوچستان میں کامیابیوں کی تعریف۔۔۔۔
وزیر اعظم عمران خان سےچائینہ پاور حب جنریشن کے وفد بشمول چیف ایگزیکٹو آفیسر ژاؤ یونگ گانگ نے خصوصی طور پر ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کو چائینہ پاور حب جنریشن کمپنی کی حب بلوچستان میں پہلے دو پلانٹس سے 1320(2×660میگاواٹ) میگاواٹ بجلی کی پیداور کو نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ چائینہ پاور حب جنریشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرژاؤ یونگ گانگ نے پلانٹس کی کارکردگی کو جانچنے کیلئے چودہ اگست کو کئے گئے ٹیسٹس کی کامیابی کو پاکستانی عوام کے لئے تحفہ قرار دیا۔ خیال رہے کہ حب پاور پلانٹ ایک مشترکہ منصوبہ ہے جس میں چائینہ پاور حب جنریشن کمپنی کے %52 فیصد حصص شامل ہیں۔ اس دوران وزیر اعظم عمران خان نے چائینہ پاور حب جنریشن کمپنی کے سی ای او کی جانب سے حب پاور پلانٹ کی پہلی یونٹ کی آئیندہ ماہ متوقع افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت کو قبول کیا۔ وزیراعظم عمران نے اس دوران پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے سی پیک کے مختلف منصوبوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے امید ظاہر کی کہ چائینہ پاور حب جنریشن کمپنی مستقبل میں بھی پاکستان میں پاور پلانٹس کی تعمیر کے ذریعے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…