وزیر اعظم عمران خان کا امریکہ میں دیے گئے انٹرویو میں چین کی دیرپا مدد کی تعریف۔۔۔۔
وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ کے اپنے دوسرے سرکاری دورے کے دوران امریکہ کے کونسل آف فارن افیئرز کے صدر ریچارڈ این ہاس سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان کو اقتصادی حوالے سےنازک مرحلے کا سامنا ہونے کے سبب آئی ایم ایف پر انحصار پڑا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جب انہوں نے اقتدار کی باگ دوڑ سنبھالی تو اس وقت ملک کو معاشی بحران کا سامنا تھا جبکہ اب اس بحران میں ستر فیصد کمی چین اور چند دیگر دوست ممالک کے سبب آئی۔ چین نے اس نازک مرحلے میں پاکستان کا ساتھ دے کر ایک بہترین دوست کا حق نبھایا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے پاس چینی صنعتوں کی میزبانی کے علاوہ جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے مواقع موجود ہیں۔اس دوران انہوں نے پاکستان کی سماجی فلاح و بہبود کے شعبے کی تعمیر ترقی میں چین کے کلیدی کردار کو نہایت خوش آئیند قرار دیا۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






