Home Latest News Urdu وزیر اعظم عمران خان کا اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے رابطہ، پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ۔
Latest News Urdu - May 20, 2021

وزیر اعظم عمران خان کا اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے رابطہ، پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ۔

.

وزیراعظم عمران خان نے اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ کے ساتھ ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے۔اس دوران دونوں رہنماؤں نے پاک چین سفارتی تعلقات ، دوطرفہ مراسم کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے بارے میں بھی گفت و شنید کی اور چین کی کووڈ-19 ویکسین کی فراہمی میں پاکستان کی مدد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے زور دے کر کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران اجتماعی اور انتھک کوششوں کی بدولت پاکستان اور چین نے اپنے تعلقات کو “آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ” میں تبدیل کردیا ہے۔

Comments Off on وزیر اعظم عمران خان کا اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے رابطہ، پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …