وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین سدا بہار اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرے گا،ترجمان دفتر خارجہ۔
.
میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہےکہ وزیراعظم عمران خان کا آئندہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید تقویت دے گا اور مشترکہ طور پر چین پاکستان کمیونٹی کے روشن مستقبل کی تعمیر کے مقصد کو مزید آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران چینی قیادت سے ملاقات کریں گے اور سی پیک سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مزید برآں ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کووڈ-19 سے قطع نظر گزشتہ دو سال میں مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے جبکہ جے سی سی کا گزشتہ اجلاس نہایت نتیجہ خیز رہا ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…