Home Latest News Urdu وزیر اعظم عمران خان کا فیصل آباد خصوصی اقتصادی زون (ایم-3)میں تیار شدہ گھروں کے چینی پلانٹ کا افتتاح۔۔۔۔
Latest News Urdu - September 19, 2019

وزیر اعظم عمران خان کا فیصل آباد خصوصی اقتصادی زون (ایم-3)میں تیار شدہ گھروں کے چینی پلانٹ کا افتتاح۔۔۔۔

وزیر اعظم عمران خان نے فیصل آباد کے خصوصی اقتصادی علاقہ میں تیار شدہ گھروں کی تعمیراتی پراجیکٹ پلانٹ کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق چین کی معتبر کمپنی ہنان ڈی آر کنسٹریکشن گروپ فیصل آباد کے سپیشل اکنامک زون میں تیار شدہ گھروں کے پلانٹ کی تنصیب کرے گی۔وزیر اعظم عمران خان کا اس دوران کہنا تھا کہ تیار شدہ گھروں کی تنصیب کا تعمیراتی عمل کم لاگت اور قلیل مدت میں گھروں کی تیاری کا طریقہ کار ہے۔واضح رہے کہ تیار شدہ گھروں کی پلانٹ لگانے اور اس سلسلے میں انوسمینٹ کرنےکی پیشکش وزیر اعظم کے گزشتہ دورہ بیجنگ کے دوران کی گئی۔چینی کمپنی نےپاکستان کی مقامی اور برآمداتی طلب کو پورا کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کی منتقلی کی پیشکش کی تھی۔وزیر اعظم عمران خان کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ گھروں کی تعمیر کایہ جدیدطریق کار کم لاگت اور دیر پا نوعیت کا حامل ہے اسی سبب ہندوستان اور ترکی بھی اس جدید طریقے سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں ۔جبکہ تیار شدہ ان گھروں کی تعمیر بڑے شہروں میں شروع ہونے سے کم رقبے میں سستی رہائش میسر آئے گی۔ہنان ڈی آر کنسٹریشن گروپ کے چئیرمین ہوانگ ڈاؤیوان کا کہنا ہے کہ تیار شدہ گھروں کی تیاری کی شروعات سے پاکستان میں نہ صرف فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں اضافہ ہوگا بلکہ مقامی تعمیراتی طلب کو پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …