Home Latest News Urdu وزیر اعظم عمران خان کی جانب سےچینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں دفاتر کے قیام کی دعوت۔
Latest News Urdu - August 25, 2020

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سےچینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں دفاتر کے قیام کی دعوت۔

Enter Your Summary here.

وزیر اعظم عمران خان نے 10 اہم چینی کمپنیوں کے نمائیندوں اور چینی سفیر یاؤ جنگ کو دوطرفہ سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت کو فروغ دینے اور تقویت دینے کے مقصد کے تحت طلب کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے چینی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں اپنے علاقائی دفاتر قائم کریں اور انھیں پاکستان میں ترجیحی سہولت اور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ چینی سفیر یاؤ جِنگ نے اس ملاقات کے دوران پاکستان کو تجارت کا ابھرتا ہوا مرکز اور وبائی دور کے بعد ترقی میں ایک اہم شراکت دار قرار دیا۔ مزید برآں چینی سفیر یاؤ جنگ نے سی پیک کے لئے پاکستان کے عزم کی تعریف کی جو دوطرفہ سٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا موجب بنے گا۔

Comments Off on وزیر اعظم عمران خان کی جانب سےچینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں دفاتر کے قیام کی دعوت۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…