وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خصوصی اقتصادی علاقوں میں سرمایہ کاروں کو مستفید کرنے کے لئے تمام سہولیات بہم فراہم کرنے کے احکامات۔۔۔۔
چینی اور روسی کمپنیوں نے پاکستان سٹیل ملز کو دوبارہ مستحکم کرنے کے لئے خصوصی مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے جس پر حکومت سوچ و بچار کر رہی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہاروزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت منعقدہ اعلٰی سطحی اجلاس میں کیا گیا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے معاشی امور،وزیر توانائی،مشیر برائے تجارت،چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ،سیکریٹری فنانس،سیکریٹری خارجی امور اورسیکریٹری منصوبہ بھی موجود تھے۔وزیر اعظم عمران خان کا اس دوران کہنا تھا کہ یہ نہایت خوش آئیند بات ہے کہ چین پاکستان کے کئی مصنوعات میں دلچسپی لے رہا ہے جس کے سبب دو طرفہ تجارت میں توزان پیدا ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات بہم پہنچا کر سرمایہ کاری کے لئے ایک بہترین ماحول فراہم کرنا وقتِ حاضر کی ایک اہم ضرورت ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے خصوصی اقتصادی علاقوں میں سرمایہ کاروں کو نئی صنعتوں کی تنصیب کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے۔