Home Latest News Urdu وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کو تیزی سے سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔
Latest News Urdu - January 25, 2022

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کو تیزی سے سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔

Enter Your Summary here.

اسپیشل اکنامک زونز سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ راشکئی، بولان اور علامہ اقبال انڈسٹریل زون مکمل طور پر فعال ہو چکے ہیں جن میں صنعتوں کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے خصوصی اقتصادی زونز سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ اس اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، حماد اظہر، فواد چوہدری، قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف، چیئرمین بی او آئی اظفر احسن اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

Comments Off on وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاروں کو تیزی سے سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…