وزیر اعظم عمران خان کی نیشنل پیپلز کانگریس کے چئیرمین سےبیجنگ کے گریٹ ہال میں ملاقات۔۔۔۔۔
وزیر اعظم عمران خان نے نیشنل پیپلز کانگریس کے چئیرمین لی زانگ شو سے بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان نے نیشنل پیپلز کانگریس کے چئیرمین کو عوامی جمہوریہ چین کی ستّرویں سالگرہ پر خصوصی مبارکباد پیش کی اور انہیں کشمیر میں روا ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے سے پاکستان میں سماجی-اقتصادی شعبے کی بہتری سے لوگوں کی معیارِ زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور انہوں نے چین کی جانب سے پاکستان کے زراعت اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں مدد جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔جبکہ انہوں نے قومی دلچسپی کے تمام امور میں چین کی بے لوث معاونت کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔ این پی سی کے چئیرمین لی ژانگ شی نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کے تحت پاکستان اور چین نئے پراجیکٹس کے اشتمال کو یقینی بنا سکتے ہیں۔انہوں نے دو طرفہ دوروں اور پارلیمانی ملاقاتوں کے سلسلے کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔واضح رہے کہ اس ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے این پی سی کے چئیرمین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے نہایت خوش دلی سے قبول کیا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…