Home Latest News Urdu وزیر اعظم عمران خان کی چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چئیرمین جنرل ژی قیلیانگ سے ملاقات۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - August 27, 2019

وزیر اعظم عمران خان کی چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چئیرمین جنرل ژی قیلیانگ سے ملاقات۔۔۔۔۔

چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چئیرمین ژی قیلیانگ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔واضح رہے کہ جنرل ژی قیلیانگ نے اس سے قبل 26 اگست 2019کو پاک فوج کے جنرل ہیڈ کواٹر راولپنڈی میں پاکستانی سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی ہے جس میں دونوں ملکوں کے فوج کے اعلٰی عہدیداران نے دو طرفہ دفاعی تعاون سے متعلق یاداشت پر بھی دستخط کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چینی فوج کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چئیرمین جنرل ژی قیلیانگ نے دونوں ملکوں کے دیر پا اور با اعتماد تعلقات خصوصاً پاک فوج کے ساتھ رفاقت کو دونوں ملکوں کے لئے اثاثہ قرار دیتے ہوئے مستقبل میں دوستی کے اس عظیم رشتے کو مزید مستحکم کرنے کی امید ظاہر کی۔جبکہ پاک فوج کے سربراہ نے اس موقع پرتمام امور خصوصاً کشمیر کے موجودہ صورتحال میں چین کی مدد کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان گوادر بندرگاہ کے ذریعے عالمی تجارت کے لیے ایک زبردست موقع فراہم کرتا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اسلام آباد میں گوادر پورٹ…