وزیر اعظم عمران خان کے چین کے حالیہ دورے سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔۔۔۔۔فردوس عاشق اعوان۔۔۔
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین سے نہ صرف ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے بلکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے پر بھی دوررس اثرات مرتب ہونے کے علاوہ برادرانہ تعلقات کے حامل دونوں ممالک میں سٹریٹیجک تعلقات مزید مستحکم ہونگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کشمیر کے مسئلے کے حوالے سے اپنے موقف سے بھی چینی قیادت کو آگاہ کریں گے جبکہ حکومت پاکستان سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے کئے گئے تاریخی فیصلوں کے حوالے سے بھی چینی قیادت کو آگاہ کرے گی۔انہوں نے چین کی کشمیر کے مسئلے میں پاکستان کی حمایت پر سپاس گزاری کا اظہار بھی کیا۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …