Home Latest News Urdu وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اگلے ماہ ایم ایل-1پراجیکٹ کی منظوری متوقع۔۔۔وفاقی وزیر ریلوے۔
Latest News Urdu - September 15, 2019

وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے اگلے ماہ ایم ایل-1پراجیکٹ کی منظوری متوقع۔۔۔وفاقی وزیر ریلوے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اگلے ماہ اکتوبر میں چین کے ساتھ مین لائن-1ریلوے پراجیکٹ پر دستخط کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ منصوبہ بندی کمیشن بہت جلد ایم ایل-1پراجیکٹ کے حوالے ابتدائی امور کو حتمی شکل دے رہی ہے۔واضح رہے کہ مین لائن-1کا نام دراصل کراچی-پشاور ریلوے لائن سے موسوم ہے اور یہ پاکستان کے چار ریلوے لائینوں میں سے ایک ہے۔اس سے قبل وفاقی وزیر ریلوے نے کوٹری -اٹک ایم لائن-2کی تعمیر کے حوالے سے جنوبی کوریا کے ساتھ یاداشت پر دستخط متوقع ہونے کی نشان دہی کی ہے۔جبکہ شیخ رشید احمد نے وزارت ریلوے کی جانب سے کرایہ بار برداری کے شعبے میں سالانہ آمدن 35ارب روپے سے 40ارب تک بڑھانے کے لئے منصوبہ بندی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …