وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ کی جانب سے سوات موٹروے کی کام کی پیش رفت تیز کرنے کی ہدایات جاری۔۔۔۔۔
خیبر پختونخواہ کے وزیر اعلٰی محمود خان نے فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی جانب سےسی پیک منصوبہ کی تعمیر و ترقی سے متعلق پراجیکٹس پر نظر ثانی کے لئے منعقدہ اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے سوات موٹروے فیز-1(رکشئی تا چارسدہ) کے کام کی پیش رفت تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعلٰی اس موٹروے پراجیکٹ میں خاص دلچسپی لے رہے ہیں اور انہوں نے اس پراجیکٹ کی ماہانہ پیش رفت اور سرگرمیوں کی رپورٹ کو وزیر اعلٰی آفس بجھوانے کی ہدایات بھی دی ہیں۔اس کے علاوہ وزیر اعلٰی خیبر پختونخواہ نے سی پیک منصوبہ کے نوشہرہ سٹی پراجیکٹ کے ابتدائی تعمیراتی پیش رفت کو دو ہفتے میں شروع کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے لئے ایف ڈبلیو او کو اراضی تفویض کی جائے گی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…